Waqt News
Sunday | December 15, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  • طرزِ جمہوریت....ظفر علی راجا
  • گوجرخان، اسلامیہ سکول روڈ پر پلازہ میں تیسری بار چوری کی واردات
  • آزادی مارچ کے بعد پاکستانی سیاست کارخ بدل چکا،احسان اللہ چکیالوی
  • لیاقت باغ جلسہ’’ ناانصاف حکومت‘‘ کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،سردارشعیب ممتاز
  • گلگت بلتستان میں وکلاء نے پراسکیوشن کی ملازمت میں مستقلی کیخلاف احتجاج
  • کم عمر بچوں سے مشقت لینے والے بھٹہ مالکان کی شامت آگئی
  • ڈھڈیال ہسپتال روڈ پر گندگی بدبو اور تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
  • ڈی ایف سی نعیم جانفشانی اور مستعدی کیسا تھ ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے، چو ہدری عاصم
  • ایس ایچ او کے خلاف اپنے ہی تھانے میں رپٹ درج
  • اٹک اور گردنواح میں مہنگائی عروج پر ، کوئی پو چھنے والا نہیں
  • سرکاری ملازمین ڈیوٹی اوقات کی مکمل طورپرپابندی کریں، اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلا
  • کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف اللہ ڈوگر کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری کا دورہ
  • پہلی برفباری،مری میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات
  • میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں طبی سامان کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح
  • یوسی اریاڑی میں سابقہ دور میں بننے والے کالج کی بلڈنگ مکمل نہ ہو سکی
  • وزیراعظم نے بڑھاپاالاؤنس 8500 کرکے وعدہ پورا کردیا،ملک نور حسین
  • گیس پریشر زیروہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،چوہدری اقبال
  • پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ندیم عباس بخاری
  • موت اور حیات کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے،علامہ سید تقی نقوی
  • میرے خلاف مقدمے کی غیرجانبدارانہ منصفانہ انکو ائر ی کی جائے ، نو ید مرزا
  • سوہاوہ کو گندگی کا فلتھ ڈپو کہا جائے تو قطعی غلط نہ ہو گا
  • ای او بی آئی پنشن میںاضافہ ہونے پر حکومت کے شکر گزار ہیں، جمشید علی قریشی
  • عوام کو تحفظ فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے،ڈی پی او اٹک
  • پولیس خدمت مرکز گوجرخان کا افتتاح عنقریب ہوگا ،چوہدری جاوید کوثر
  • اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری
  • اٹک پٹرولنگ پولیس نے نومبر کی کارکردگی جاری کر دی
  • جے یو آئی جنڈ کے زیر اہتمام سالانہ رحمت اللعالمینؐ و ختم نبوتؐ کانفرنس
  • بھارت کشمیر میں 4ماہ سے جاری مظالم بند کرے، راجہ محمد صدیق
  • آصف علی زرداری کی رہائی جیالوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے، تیمور علی مہر
  • طلباء وطالبات نے فری فیس سکیم ختم ہو نے پر پلان بی کا آغاز کر دیا

ہماری روایت ’’حق گوئی و بیباکی‘‘

Mar 16, 2019 11:03 PM, March 15, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ہماری روایت ’’حق گوئی و بیباکی‘‘

پچھلی دود ہائیوں کے عرصے میں ہماری سوچ میں بڑی مثبت تبدیلی آئی ہے’ اب ہم نے حق بات کہنے کا سلیقہ اپنایا ہے‘ مثلاً آج سے 19سال پہلے جب امریکہ نے سوویٹ یونین کی شکست کے بعد دنیائے اسلام کو ہدف بنایا تو اس سازش میں سب سے پہلے پاکستان شامل ہوا۔نائن الیون کے واقعے کو بہانہ بنا کے پہلے افغانستان کو سبق سکھانے کا فیصلہ ہوا۔ اس وقت کے امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ رچرڈ آرمیٹیج نے جنرل مشرف کو ٹیلیفون کیا اور بتایا کہ وہ افغانستان پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور پاکستان کو ان کا ساتھ دینا لازم ہے اور سات شرائط کو بھی ماننا ہے ورنہ تمہارا حشر نشر کر دیا جائے گا۔ جنرل مشرف نے سات شرائط بھی مان لیں اور امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان کے خلاف حملے میں شریک ہونے کا فیصلہ بھی کر لیا۔یہ اہم فیصلہ کرنے کے بعد جنرل مشرف نے ملک کے صاحبان الرائے‘ دانشوروں، سیاستدانوں اور اہم سفارت کاروں کو دعوت دی۔ تین کانفرنسیں منعقد ہوئیں جن میں چالیس سے پچاس معتبر شخصیات نے شرکت کی۔ تیسری کانفرنس 23 ستمبر 2011ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں مجھے بھی مدعو کیا گیا۔جنرل مشرف نے تقریبا تین گھنٹے تک اپنے اس اہم فیصلے کی منطق بیان کی۔ میں تنگ آگیا اور بولا‘ ’’جناب صدر‘ اجازت ہو تو میں کچھ عرض کروں۔‘‘ یس سر‘آپ ضرور بولیں۔’‘‘ میں نے بولنا شروع کیا:

ضرور پڑھیں: طرزِ جمہوریت....ظفر علی راجا

’’جناب صدر‘ آپ نے بدترین فیصلہ کیا ہے جس کے پاکستان کی سلامتی پر خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔ بہتر ہوگا اگر آپ مشورہ کر کے ایک سرخ لائن کا تعین کر لیں کہ :

ہم امریکہ کا ساتھ دینے میں اسی حد تک جائیں گے‘ اس سے آگے نہیں جائیں گے۔ایک اہم بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اس جنگ میں طالبان جیتیں گے‘ امریکہ ہار جائے گا۔(لوگ ہنس پڑے)۔ بے شک امریکہ افغانستان پر قبضہ کر لے گا۔لیکن اس کے بعدوہ ہماری طرف پلٹے گا۔ ان سرحدی علاقوں کے عناصر کی سرکوبی کا مطالبہ کرے گاجو روسیوں کے خلاف افغانیوں کی جنگ آزادی کے لئے مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔ جنگ ہم پر پلٹ دی جائے گی۔آپ نے یہ فیصلہ کر کے ہزاروں شہیدوں کے خون کا سودا کیا ہے جس طرح جنرل ضیاء نے 1988ء میں روسی انخلا کے بعد امریکی سازش کا حصہ بن کے افغان مجاہدین کو اقتدار سے محروم رکھا تھا جوخانہ جنگی کا سبب بنا۔ انہی کی طرح آپ کو اللہ کیا سزا دے گا‘ دنیا دیکھے گی۔جنرل مشرف نے کچھ کہنا چاہا لیکن حلق میں الفاظ اٹک گئے۔ کانفرنس ختم ہو گئی۔ دکھ کی بات یہ تھی کہ ان تینوں کانفرنسوں میں شامل کسی اور نے ان کے فیصلے سے اختلاف نہیں کیا۔یہ ایک المیہ تھا جواب ایک اچھی روایت میں بدلتا نظرآ رہا ہے۔ابھی کل کی بات ہے کہ امریکہ‘ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے چند معتبر تجزیہ نگاروں نے حق کی بات کرنے کا حوصلہ دکھایا ہے۔ماشاء اللہ ’’بالاکوٹ کے واقعہ کے دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں پاکستان کی کامیابی اور برتری کے لمحے ہماری نااہلی کی وجہ سے اپنی افادیت کھوتے جا ر ہے ہیں۔امریکہ نے بھرپور طریقے سے بھارتی حملے کی حمایت کی ہے۔ مائیک پومپیو نے بالاکوٹ پر بھارتی حملے کو جائز قرار دیا ہے۔ ان کے صحیح الفاط یہ تھے: ’’پاکستانی وزیر خارجہ قریشی سے بات کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودجیش محمد اور اس جیسی دوسری دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بامعنی کاروائی کی جانی چاہیئے۔وزیرخارجہ نے مجھے یقین دلایا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی کشیدگی میں کمی لانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔جبکہ پاکستان نے صاف صاف الفاظ میں کہا ہے کہ بولٹن نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ہے۔‘‘

مسئلہ یہ ہے کہ پاکستانی ریاست کا کوئی واضح نظریہ ہی نہیں ہے کہ وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اورکیوں۔ جیش محمد کے خلاف پاکستان کیوں کاروائی کر رہا ہے‘ کیا اس سے بھارت کو مطمئن کرنامقصود ہے یا اس طرح سے عالمی مالیاتی منڈ ی کو خاموش کرانا ہے‘یا محض مائیک پومپیو کے تعریفی کلمات کو محفوظ بنانا۔ جہاں تک جیش محمد کا تعلق ہے توا نہیں معلوم ہے کہ بالا کوٹ واقعے سے پہلے ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔‘‘’’کیوں امریکہ (اور اسی طرح فرانس‘ جرمنی اور برطانیہ) نے بالاکوٹ پر بھارتی حملے کی حمایت کی ہے۔ ان بڑی طاقتوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور ایک ایٹمی قوت کی سرحدی خلاف ورزی کی حمایت کیوں کی جارہی ہے۔ان ممالک کی طرف سیاسی قسم کی ذاتی پسند پر مبنی حمایت کے خلاف پاکستان کونسے اقدامات اٹھا رہا ہے۔بالاکوٹ کے واقعہ کے دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں پاکستان کی کامیابی اور برتری کے لمحات ہماری حکومتی نااہلی کی وجہ سے سمٹتے جا رہے ہیں۔ہمارے سپاہیوں اور پائلٹوں کی بہادری اور جرات کو ضائع

ہونے دیا جارہاہے۔ ہمارے سپاہی اور عوام کہیں زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔ امریکہ‘ برطانیہ اور سعودی عرب جیسے دوست ممالک نے بھارت کو مزید جارحیت سے باز رکھ کر پاکستان سے یہ یقین دہانی لی ہے کہ جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی تنظیموں کا مسئلہ ہمیشہ ہمِیشہ کیلئے حل کیا جائے گا۔ اب جو لوگ ان تنظیموں اور موجودہ حکومت کی استعداد سے واقف ہیں‘ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور دوست ممالک کی توقعات کے مطابق یہ مسئلہ حل کرنا کتنا مشکل کام ہے اور ان سے نمٹتے وقت اگر معمولی سی بھی غلطی ہوگئی تو اس کے کس قدر بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں۔ تبھی تو جاننے والے جانتے ہیں کہ آزمائش ختم نہیں ہوئی بلکہ اصل آزمائش تو اب شروع ہوئی ہے۔ ماضی میں ہماری حکومتیں یہ جھوٹا تاثردیتی رہی ہیں کہ پاکستان کی مرضی کے بغیرڈرون حملے ہو رہے ہیں۔ یہ ڈرامہ کئی سال تک چلتا رہا۔ اس منافقانہ پالیسی کی وجہ سے بھارت جیسی قوتوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھنے لگی کہ پاکستان تو اپنی سرزمین پر باہر کی کاروائیوں کو برداشت کر لیتا ہے۔ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے لئے امریکہ کی کاروائی اور اس حوالے سے پاکستان کے اس موقف کہ یہ کاروائی بھی پاکستان کی اجازت کے بغیر ہوئی‘ سے اس ذہنیت کو تقویت ملی اور بھارت نے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کا فیصلہ کیا۔

ضرور پڑھیں: گوجرخان، اسلامیہ سکول روڈ پر پلازہ میں تیسری بار چوری کی واردات

آج پاکستان کو یہ مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لئے جائیں تو اسرائیل اور بھارت کا پاکستان کے خلاف اتحاد ختم ہو جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ دوستی کا مشورہ کون دے رہا ہے؟ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر قیمت پر ایران کو عراق‘ شام‘ لبنان اور یمن سے نکالنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے امریکہ نے سعودی عرب اور کچھ دیگر خلیجی ریاستوں کا اسرائیل کے ساتھ اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل سعودی صحافی وابام الانازی نے عربی اخبار ’’خلیج‘‘ میں ریاض میں اسرائیلی سفارتخانے کے لئے ’’ہاں‘‘ کے عنوان سے اپنے کالم میں لکھا کہ سعودی عرب کو مغربی یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولناچاہئے اور اسرائیل کو ریاض میں سفارتخانہ کھولنا چاہیئے کیونکہ یہودی تو ہمارے کزن ہیں جبکہ ایرانیوں اور ترکوں سے تو ہمارا دور کا بھی واسطہ نہیں۔لیکن صاف نظر آرہا ہے کہ مشرق وسطی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طاقت کی رسہ کشی میں اسرائیل کو سعودی عرب کے اتحادی کے طور پر سامنے لایا جا رہا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ پاکستان کو ایران کے خلاف تشکیل دیے جانے والے ایک نئے اتحاد میں شامل کر نے کی تیاری ہے۔ ‘‘یہی وہ قدریں ہیں جن کے لوٹ آنے کا ہمیں انتظار تھا۔سوشل میڈیا صحیح معنوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ مستحکم اور روشن پاکستان کی بنیاد یہی ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ


مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    May 21, 2018 | 15:55
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
متعلقہ خبریں
  • کراچی: بارش، بادلوں اور دھوپ میں آنکھ مچولی,آج سے خنکی بڑھنے ...

    Dec 12, 2019 | 16:54
  • کراچی: جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

    Dec 12, 2019 | 12:05
  • صدیوں بعد بھی سعودی عرب بیعت میں تابندہ روایت زندہ

    Dec 01, 2019 | 12:01
  • کراچی:دسمبر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

    Nov 30, 2019 | 16:08
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پی آئی سی واقعہ: قانون توڑنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے‘ ...

    Dec 15, 2019
  • جھنگ: دادا اور بھائی کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر بچے اسلحہ لیکر ...

    Dec 15, 2019
  • حکومت نےمعیشت کودرست سمت میں گامزن کردیا ہے:معاون خصوصی ...

    Dec 15, 2019 | 00:08
  • وزیر اعظم عمران خا ن اور سعودی ولی عہد کاپاک سعودی دو طرفہ ...

    Dec 14, 2019 | 23:53
  • بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی, ہم جلد اس  مسلہ کو ...

    Dec 14, 2019 | 23:33
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • بھارت کا سٹیزن ایکٹ اور تاریخ

    Dec 15, 2019
  • فیاض الحسن چوہان نے نیا محاذ کھول دیا!!!!!

    Dec 15, 2019
  • سیدنا ابوبکر ؓ کی آل کا منور اور روح پرور تذکرہ

    Dec 14, 2019
  • پنجاب میدان جنگ بن رہا ہے؟؟؟؟

    Dec 14, 2019
  • تلخ جملے: سپیکر کی حکومت اور اپوزیشن کو وارننگ

    Dec 14, 2019
  • 1

    اس واقعہ کو ٹیسٹ کیس نہ بنایا گیا تو بھیانک سانحات جنم لیتے رہیں گے

  • 2

    مودی سرکار کے ہندو بالادستی کے عزائم پر وزیراعظم کی تشویش

  • 3

    سوئٹزر لینڈ بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے پر تیار

  • 4

    ای او بی آئی پنشن میں اضافہ

  • 5

    اس واقعہ کو ملک میں خانہ جنگی کے خطرہ کی گھنٹی سمجھیں اور اصلاح احوال کے فوری ...

  • 1

    ہفتہ ‘ 16 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 14 ؍ دسمبر 2019ء

  • 2

    جمعۃ المبارک ‘ 15 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 13 ؍ دسمبر 2019ء

  • 3

    جمعرات ‘ 14 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 12 ؍ دسمبر 2019ء

  • 4

    بدھ‘ 13 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 11 ؍ دسمبر 2019ء

  • 5

    منگل‘ 12 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 10 ؍ دسمبر 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • آئینی تقرریوں پر ڈیڈلاک اور ہماری انائیں

    Dec 14, 2019
  • بھارتی شہریت بل: ہسپتال پر حملہ

    Dec 14, 2019
  • ہم نے دنیا کو کیا دکھایا

    Dec 14, 2019
  • سازش جو ناکام ہو گئی

    Dec 13, 2019
  • پی آئی سی واقعہ ۔ انا کی تسکین یا محرومیوں کا غصہ؟

    Dec 13, 2019
  • ٹیکس

    Dec 15, 2019
  • یہ خبر جب سُنی تو اثر یہ ہوا

    Dec 15, 2019
  • سانحہ پی آئی سی اور فیاض الحسن چوہان

    Dec 15, 2019
  • چینی ایغور مسلم بل اور بین الاقوامی سیاست

    Dec 15, 2019
  • محبت ، فاتحِ عالم

    Dec 15, 2019
  • 1

    گیس کہاں گئی؟

  • 2

    ’’وکلاء حضرات سے معذرت کے ساتھ‘‘

  • 3

    سپیڈو بس سروس دیگر شہروں میں بھی شروع کی جائے

  • 4

    یہاں وصل خوابوں کی طاقت ہوئے ہیں

  • 5

    گروپ انشورنس رقم کی عدم ادائیگی

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کمالِ وابستگی(۲)

  • 2

    کمالِ وابستگی(۱)

  • 3

    احساس

  • 4

    اللہ کے حضورجوابدہی!

  • 5

    حضرت عتبہ بن غزوان کا ایک خطبہ

  • 1

    خوف

  • 2

    گاندھی

  • 3

    منتشر

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    نقش قدم

  • 1

    حقوق

  • 2

    فقدان

  • 3

    حیات

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    وجود

منتخب
  • 1

    روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • 2

    تھپڑ کھانے کے بعد عائزہ خان کا ردعمل آگیا

  • 3

    سعودی عرب: واٹس ایپ پر کال سننا ممکن

  • 4

    نازی آنٹی بھی خلد آشیانی

  • 5

    گوگل نے پاکستان میں سرچ کی جانیوالی 10 فلموں اور ڈراموں کی فہرست جاری کر دی

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 3

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 4

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 5

    ہریانہ:شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group