سام سنگ گلیکسی S9 اور S9پلس کاپاکستان میں اجراء
لاہور (پ ر) سام سنگ نے جدید ترین موبائل سیریز سام سنگ گلیکسی S9 اور S9 پلس کا پاکستان میں اجراء کر دیا ہے جو شاندار کیمرے پر مشتمل ہیں اس ضمن میں ایک تقریب لاہور میں ہوئی۔ سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم مہمان تھے ۔سام سنگ گلیکسی S9 اور S9 پلس سمارٹ فونز لوگوں کو رابطے اور دنیا کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلہ کے لئے ترتیب دئیے گئے ہیں۔ گلیکسی S9 اور S9 پلس پہلے سمارٹ فون ہیں جو گھر ، آفس یا سفر کے دوران منسلک ہوتے ہیں اور نئی سمارٹ تھنگزایپ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ سمارٹ تھنگز ایپ گلیکسی S9 اور S9 پلس کے ساتھ متعارف کرائی جائے گی۔ S9 اور S9 پلس کی پاکستان میں قیمت بالترتیب 103,000 روپے اور 114,000 ہے اور یہ پاکستان میں تین پر کشش رنگوں میں دستیاب ہیں ۔