وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال تین لاکھ 75 ہزار سے زائد ریکارڈ حج درخواستیں وزارت مذہبی امور کو موصول ہوئی ہیںجبکہ سرکاری کوٹہ ایک لاکھ 7ہزار تھا ، ہماری کوشش ہے کہ جن لوگوں کو پہلے حج کا موقع نہیں ملا ان کو حج کے لیے رسائی دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار کے ڈی اے آفیسر کلب میں سٹیزنزسوشل فورم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیدران کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینیٹرعبدالحسیب خان،کراچی پریس کلب کے صدر احمدخان ملک ، سیکریٹری مقصود یوسفی،فورم کے چیئرمین وسیم وہرہ،سینئروائس چیئرمین ندیم وارثی اور وائس چیئرمین مسعوداحمدصدیقی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں کے پی سی کی گورننگ باڈی کے اراکین کفیل الدین فیضان ،ابوالحسن،شمس کیریو اور نعیم اکبر،کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی میڈیاایڈوائزرمس فریدہ آغا زئی اورمعروف حج آرگنائزر خرم شہزاد بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں ہوتی رہیں لیکن کامیاب نہیں ہوسکیں، ہرمکتبہ فکر کے لوگ اگر اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو کامیابی ہوتی ہے لیکن اگر مداخلت ہوتو پھر درست سمت چلنے والا سسٹم ابتری کا شکار ہوجاتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ صحافی جمہوریت کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں جس سے ملک میں ترقی ہوئی، صحافی عوام کے ترجمان ہوتے ہیں ان کی آنکھ کان اور منہ کھلے ہوتے ہیں پاکستان میں جمہوری نظام کی مضبوطی میں صحافی برادری کا بہت بڑا کردار ہے, ملک میں اس وقت جمہوریت کا تسلسل جاری ہے،15 سالوں سے جمہوری قوتیں برسر اقتدار ہیں جس کے نتیجے میں ملک مضبوط ہو رہا ہے ,اگر ہر کوئی اپنی ذمہ محسوس کرے تو سسٹم بہتر انداز میں چل سکتا ہے اس کے لیے میڈیا کا کردار سب سے اہم ہے،معاشرے کو اصلاح کی ضرورت ہے جس کی کوششیں جاری ہیں اس طرح ملک بھی مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے منتخب افراد ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024