لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں جوتے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 5 مزدور اسپتال منتقل کر دیئے گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ 4 منزلہ مکان میں بنی فیکٹری میں لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 2 مزدور جھلس کر زخمی ہو ئے جبکہ 3 مزدورآگ سے بچنے کے لئے فیکٹری سے کود کر زخمی ہو ئے۔مقامی افراد کی بہت بڑی تعداد موقع پر موجود ہے، تنگ گلی ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔پانچوں مزدوروں کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ راشد عمر کا تعلق سانگلہ ہل،23 سالہ عرفان عمر کا تعلق صادق آباد سے ، نقیب عمر کا تعلق بیس فورٹ عباس سے بتایا جاتا ہے جبکہ 17 سالہ ذیشان بھی شامل ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024