فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد نے تعاون کے لیے حکومت پاکستان کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وفد کا ایک نمائندہ پاکستان پہنچ چکا ہے ، خط میں کسی ادارے پر پابندی کا ذکر نہیں کیا گیا، اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دو اداروں پرپابندی کا ذکر کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کسی ادارے کا ذکر نہ کرنے کا مطلب ہے پاکستان سے کسی بھی ادارے کے بارے تفصیلات پوچھی جا سکتی ہیں، ایف اے ٹی ایف سے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پاکستان پر مزید پابندیاں عا ئد کی جا سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان وفد سے تعاون کرے یا نہ کر ے ہر صورت میں جون میں گرے لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38