امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچودھری نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ دوطرفہ تعلقات طویل مدتی ہیں اور انہیں افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا، طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے،پاکستان کا موقف واضح ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے، پاکستان میں شدت پسند گروہوں کے محفوظ ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں۔امریکی تنظیم ویمن پالیسی فورم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاموقف واضح ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، سیاسی ہے اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اہم اورگہرے ہیں۔امریکا میں پاکستان کے سفیرکا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ ایک برس سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں،پاک امریکا تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں۔ پاک امریکا تعلقات کی بہت سے جہتیں ہیں۔ امریکا کا خیال ہے کہ طالبان کو سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں شدت پسند گروہوں کے محفوظ ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں،افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کے مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور امریکی حکومتوں کے رابطے جیسے بھی رہے،دونوں طرف کی عوام میں رابطے قائم ہیں۔اعزازچودھری نے کہا کہ طالبان اورافغانستان میں امن مذاکرات خوش آئندہیں،طالبان کوہمارابھی پیغام ہے جنگ کی بجائے بات چیت سے مسئلہ حل کریں،طالبان پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں کرسکتے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024