حضرت شاہ عنایت قادری ؒکے عرس کی تقریبات آج سے شروع
لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت شاہ عنایت قادری کے 292ویں سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ عرس کی تقریبات کا آغاز صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورسید زعیم حسین قادری 11بجے دن چادر پوشی کی رسم سے کریں گے۔اس موقع پرسیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف کے علاوہ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور دیگر مشائخ و عظام شرکت کرینگے ۔جس میں زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔