پاکستان آگہی پروگرام: اساتذہ، طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ اعوان ٹائون‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مین بازار ٹھوکر نیاز بیگ‘ کی طالبات و اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے شکر گنج ایور گرین سکول نزد جنرل ہسپتال‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ قینچی امرسدھو‘ گورنمنٹ ہائی سکول قربان لائن‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ چک نمبر 41 فیروزوالہ‘ گورنمنٹ بوائز سکول چک نمبر 41‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 508 تھی۔