مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان نے جامع مسجد محمدیہ کا سنگ بنیاد رکھا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان‘جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حافظ فضل الرحیم اشرفی اور مولانا مفتی محمد حسن نے گزشتہ روز چوبرجی کے قریب بہاولپور روڈ پر جامع مسجد محمدیہ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے لیک روڈ پر واقع جامع مسجد محمدیہ کی 22مرلے زمین ایکوائر کی گئی تھی ۔اس اراضی کے عوض ثریا عظیم ہسپتال کے قریب متبادل مقام پر32مرلے اراضی مہیا کر دی گئی ہے جہاں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بیسمنٹ سمیت چار منزلہ عمارت تعمیر کرے گی ۔