پروازیں بند کوسووو کے تنازعہ پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں :سربیائی صدر
پرسٹینا (اے پی پی)سربیا کے صدر الیگزینڈر وْوچچ نے کہا ہے کہ وہ کوسووو تنازعہ کے لئے سمجھوتا کر سکتے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان ممالک کے تنازعے کے حل کے لئے یورپی یونین کی ثالثی میں مذاکراتی عمل 2011ء سے جاریہے۔ یہ تنازعہ کوسووو کے یک طرفہ اعلانِ آزادی کے بعد سے شروع ہوا ہے۔ سربیا کے صدر کا اعلان اْن کوششوں کے تناظر میں ہے جو وہ یورپی یونین میں شامل ہونے کے لئے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اگر مذاکراتی عمل کامیاب ہو جاتا ہے تو سربیا 2025ء میں یورپی یونین میں شامل ہو جائے گا۔ اسی خطے کا ایک اور ملک مونٹی نیگرو بھی یونین میں شمولیت کی کوششوں میں ہے۔