فلوریڈا میں امریکی فوج کا جنگی طیارہ تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک
واشنگٹن(این این آئی)امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ فلوریڈا میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ بحریہ کے مطابق ایف 18 سوپر ہارنٹ طیارہ بحری اڈے پر لینڈنگ کرنے کے لئے اتر رہا تھا کہ رن وے سے ایک میل پیچھے ہی پانی سے جا ٹکرایا۔ بیان کے مطابق پائلٹ اور کو پائلٹ جہاز کے ٹکرانے سے قبل اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ امریکی بحریہ تفتیش میں مصروف ہے۔