بانی ایم کیو ا یم کے خلاف منی لانڈرنگ کے تفتیشی افسر نے معافی نامہ جمع کرادیا
کراچی(وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے خلاف دائر مقدمے کے تفتیشی افسر نے گذشتہ سماعت پر حاضر نہ ہونے پر عدالت میں معافی نامہ جمع کرا دیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا معافی نامہ منظور کرتے ہوئے روکی گئی تنخواہ جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔ بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ بانی ایم کیو ایم ، محمد انور ، طارق میر اور خواجہ ریحان منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی 31 مارچ تک ملتوی کر دی ۔