عراقی وزیراعظم نے کردستان کے ہوائی اڈوں کو کھولنے کا حکم دیدیا
بغداد (نوائے وقت رپورٹ) عراقی وزیراعظم نے کردستان کے ہوائی اڈوں کو پروازوں کیلئے کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔ عراق میں 29 ستمبر کو اربیل‘ سلیمانیہ‘ ایئر پورٹس پر بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی تھیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق حکومتی اقدام کردستان کے متنازعہ ریفرنڈم پر ردعمل تھا۔