برطانیہ: ڈرون کے ذریعے جیلوں میں منشیات، فون سمگلنگ، 10 افرادپر فرد جرم
لندن (بی بی سی) برطانوی حکام نے ڈرون کے ذریعے بڑے پیمانے پر جیلوں میں منشیات اور فون سمگل کرنے کے منصوبے میں ملوث ہونے کے الزام میں 10 افراد پر فردِ جرم عائد کی ہے۔ ان میں آٹھ مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو برمنگھم ، ڈیڈلی اور مغربی انگلینڈ کے دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد ڈرون کے ذریعے جیلوں میں منوعہ اشیاء پھینکتے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈرن کے ذریعے سنہ 2016 اور 2017 کے دوران فون اور سم کارڈ سمگل کیے گئے۔ برطانیہ کی جن جیلوں میں ڈرون کے ذریعے سمگلنگ کی گئی ان میں برمنگم، اوکوڈ، ہینل ویل، رضلی، ویموٹ اور لیورپول کی جیلیں شامل ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر ایریکا فیلڈ کا کہنا تھا کہ ’یہ گرفتاریاں بہت اہم پیش رفت ہیں اور یہ ایک پیچیدہ تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔‘