نیویارک میں گولیاں لگنے سے ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک
نیویارک (این این آئی) امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک بچے سمیت تین مردوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بروکلین کے براؤنز وِل میں ہونے والی ان ہلاکتوں کی پولیس نے قتل کی واردات کے تناظر میں تفتیش شروع کر دی۔ ابھی تک ان ہلاکتوں کے محرکات بارے پولیس نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔ یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب طلبا ہتھیاروں کے استعمال سے ہونے والے تشدد کے خلاف کلاسوں سے واک آؤٹ کرنے والے تھے۔