محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے زیراہتمام یوم وصال حضرت ابوبکر صدیقؓ کے حوالے سے کانفرنس آج ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) خلیفۃالرسول، امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے یوم وصال (22جمادی الثانی)کی نسبت سے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرِ اہتمام آج 11:30بجے دن بمقام جامع مسجد ملحقہ دربار حضرت شاہ چراغ ؒ لاہور میں کانفرنس انعقاد پذیرہو رہی ہے۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے سکالرز،دیگر مشائخ و عظام اور مہمانانِ گرامی شریک ہونگے۔