پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن ،ترقی اور تجارت کے فروغ کیلئے کام کیا ،مشاہد حسین
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں امن کے داعی ہیں ،چین نے پاکستان میں سی پیک کے جس عظیم منصوبے کا آغاز کیا،سی پیک سے 70 ممالک مستفید ہو ں گے اس وقت پا کستان کا شمار دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈر ز ان اسلام آباد بزنس سمٹ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی ۔ کانفرنس میں وفاقی وزرائ، مختلف شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات کے علاوہ سفارت کاروں، ماہرین اور80 اداروں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اہتمام نٹ شیل کانفرنسز نے وزارت پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ، مارٹن ڈو و اور دیگر اداروں کے تعاون سے کیا۔ دووزہ کانفرنس کے دوسرے روز چیف آف ایئر سٹاف پاکستان ایئر فورس ایئر مارشل سہیل امان نے خصوصی سیشن سے خطاب کیا۔ وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے امرجنگ پاکستان کے موضع پر اظہار خیال کیا۔ پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے جان ہاپکن یونیورسٹی امریکہ کے پروفیسر ڈاکٹر ڈینیل ایس مرکی اور مشرف زیدی نے جیوپولیٹکل بیک ڈراپ کے موضوع پر گفتگو میں حصہ لیا۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن ، تعاون ،ترقی اور معاشی استحکام اور تجارت کے فروغ کے لئے کام کیا ہے اور امریکہ سمیت دنیا کے تمام ممالک سے باہمی احترام ،امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی طرف سے عوامی جمہوریہ ، بھارت ، ایران، بنگلہ دیش، افغانستان ، نیپال ، سری لنکا اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون اور ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کیا گیا ہے ۔ سی ای او ، نٹ شیل کانفرنسز اور کارپوریٹ پاکستان گروپ محمد اظفر احسان نے اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیڈرڈ ان اسلام آباد سمٹ کے انعقاد کا مقصد دانشوروں ، بزنس لیڈرز، سفارت کاروں ، اعلی حکومتی نمائندوں اور معروف قومی و نجی اداروں کو ایک جگہ پر جمع ہونے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو نے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ عالمی امور اورصنعت تجار ت کے بارے میںباہمی مذاکرات سے جہاں پاکستان کا امیج دنیا میں واضع ہو ۔