آئی سی سی نے حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر منتخب کرلیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حسن علی کوایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر منتخب کیا گیا ہے۔انہیں یہ ٹرافی پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے بعد تقریب کے دوران دی گئی۔اعزاز پانے کے بعد حسن علی کا سوشل میڈیا اکاونٹ پر کہنا تھا کہ دنیا میں بہترین باولر بننے کا خواب پورا ہوگیا جس پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے فینزکا شکریہ بھی ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ اور اپنے پروفیشن میں زیادہ محنت کریں گے اور اپنے ملک کانام ہمیشہ بلند رکھنے کی کوشش کریں گے۔پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔