آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر: افغانستان نے ویسٹ انڈیز ، سکاٹ لینڈ نے امارات کو ہرا دیا
ہرارے (سپورٹس ڈیسک)افغانستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس مرحلے میں ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے ہر ادیا ۔ کالی آندھی نے 8وکٹوں پر 197رنز بنائے ۔شائی ہوپ 43رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مجیب الرحمان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ افغانستان نے ہدف سات وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ سکاٹ لینڈ نے 6وکٹوں پر 322رنز بنائے۔میتھیوکراس نے 114رنز بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 249رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔محمد عثمان نے 80رنز بنائے ۔سول نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میتھیو کراس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔