ملازم پر تشدد کا الزام: فرانسیسی عدالت سے شاہ سلمان کی بیٹی، سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کی ہمشیرہ کے وارنٹ گرفتاری
پیرس (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) فرانسیسی عدالت سے سعودی شاہ سلمان کی بیٹی اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہمشیرہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔ گرفتاری وارنٹ ممکنہ طور پر ملازم کو مار پیٹ کے الزام پر جاری کئے گئے۔ شہزادی حساء بنت سلمان نے ذاتی نوکر کو صفائی ستھرائی کیلئے رکھا تھا یہ واقعہ ستمبر 2016ء میں پیش آیا تھا ذرائع کے مطابق شہزادی نے مذکورہ ملازم پر اپنے ذاتی محافظ سے تشدد کرایا تھا۔