سٹریٹ کرائمز‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے‘ ڈاکوئوں سے مزاحمت پر پولیس اہلکار کا بیٹا زخمی
راولپنڈی ،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے جراحی سٹاپ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوایجوکیٹر سکول کے سامنے شہری سے نقدی ، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں تین مسلح ڈاکو نوجوان سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے مذاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے وفاقی پولیس کے اہلکار کے بیٹے کو زخمی کردیا تھانہ آئی نائن کو محمد دانیال نے بتایا کہ سیکٹر آئی ایٹ فور میں میرے گھر سے ٹویوٹا کار نمبرAGG - 757 ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون ، گھڑی چوری ہوگئے تھانہ بھارہ کہو کو عبدالرشید نے بتایا کہ کرنل امان اللہ روڈ پر میرے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات ، غیر ملکی کرنسی ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون آئی پیڈ سمیت دیگر اشیاء چوری ہوگئیں تھانہ شہزادٹائون کو طارق محمود نے بتایا کہ فراش ٹائون میں میری مہران کار نمبرRI - 590 چوری ہوگئی تھانہ لوہی بھیر کو سلیمان حیدر نے بتایا کہ بحریہ ٹائون فیز4 میں سوک سینٹر سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIN - 7553 چوری ہوگیاتھانہ آئی نائن کو کامل نثار نے بتایا کہ سیکٹر آئی نائن ون میں میرے سٹور سے رقم خورد برد کرلی گئی۔