ایم کیو ایم رکنیت کیس، کنوینر شپ کے فیصلے تک وکلاء کی دلائل پیش کرنے سے معذرت
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے منحرف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی مئیر کراچی کی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت 2اپریل تک ملتوی کر دی ہے ،ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کا فیصلہ ہونے کے بعد ہی منحرف ارکان کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ارشد ووہرا اور منحرف ارکان کے وکلا سمیت ڈاکٹر فاروق ستار کے وکیل الیکشن کمشن میں پیش ہوئے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کے وکیل نے الیکشن کمشن کو بتایا کہ ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کا معاملہ کمیشن میں زیر سماعت ہے اس کیس کے فیصلے کے بعد ہی اپنے دلائل دے سکوں گا جس پر کمیشن کی خاتون ممبر نے کہاکہ بعض ارکان نے جواب جمع کرانا تھا ان کے جواب ابھی تک نہیں آئے ہیں ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی خود الیکشن کمیشن میں پیش ہوئی کمیشن نے ارم عظیم کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی اس موقع پر ارم عظیم فاروقی نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ میں نے کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی پھر بھی ڈی سیٹ کرنے کا نوٹس دیا گیا الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔