مولانا سمیع الحق آئی سی یو سے روم میں منتقل‘ مولانا فضل الرحمن نے عیادت کی
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق عسکری ادارہ امراض قلب کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے وی آئی پی روم نمبر6میں منتقل ہوگئے ہیں۔ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے صحت یاب ہونے پر انہیں آئندہ چند روز میں فارغ کیا جاسکتا ہے۔انکی گزشتہ ہفتے اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے انکی عیادت کی‘ صحت یابی کی دعا کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔