ملت پارک: 3دوستوں کے ہاتھوں 24سالہ نوجوان قتل
لاہور(نامہ نگار) ملت پارک کے علاقہ میں تین دوستوں نے 24 سالہ دوست کو نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیت الرضا کالونی ملتان روڈ کے رہائشی رشید احمد کا 24 سالہ بیٹا سلمان رشید اپنے دوست خزیمہ کو ملنے زبیدہ پارک میں واقع اسکے گھر گیا جہاں خزیمہ کے علاوہ اس کے دو دوست حمزہ اور رمضان بھی موجود تھے۔ اس دوران نامعلوم وجوہات پر خزیمہ، حمزہ اور رمضان نے سلمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع واردات سے گولیوں کے خول اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کسی لڑکی کا چکر لگتا ہے، تاہم تفتیش جاری ہے۔
نوجوان قتل