صحت یابی کے لیے دعا کرنے پر مداحوں کا شکرگزار ہوں، عماد وسیم
شارجہ(آئی این پی) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ انجری سے صحت یابی کے لیے دعا کرنے پر اپنے مداحوں کے بے حد مشکور ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ بہت تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں اور اپنی انجری سے نجات پا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اس وقت ہسپتال میں ہی ہیں، اور وہ بہت تیزی کے ساتھ صحت یاب ہورہے ہیں۔