کلرکوں کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے کیخلاف ایپکا کی احتجاجی ریلی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے راولپنڈی کچہری میں پبلک پراسیکیوشن یونٹ کی طرف سے محکمہ قانون کی جانب سے جوڈیشنل الائونس ،یوٹیلٹی الائونس اور پراسیکیوشن الائونس محکمہ کے کلرکوں اور ملازمین کو نہ دینے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔جس کی قیادت ڈویژنل صدر ایپکا چوہدری مبشر احمد، پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے صدر راجہ تنویر ، جنرل سیکرٹری محکمہ تعلیم راجہ شاہد، صدر محکمہ تعلیم راجہ آفتاب، سید فدا حسین نقوی ، فواد رشید ، رانا احمد حسن اکرام الحق اور ارشد بنگیال، فنا نس سیکرٹری ، عمر اسلام و نائب صد ر راجہ عمیر ظفر نے کی جس میں پبلک پراسیکیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین و کلرکوں (صفحہ6 بقیہ35)
سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کلرکوں نے شرکت کی اور مطالبات کی منظوری کے لیے نعرہ بازی کی ۔ ریلی کچہری سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل اور ڈپٹی کمیشنر دفتر کے سامنے رکی ۔ جہاں قا ئدین ایپکا نے خطاب کیا ۔ صدر محکمہ پراسیکیوشن کے صدر راجہ تنویر نے کہا کہ پراسیکیوشن محکمہ کے افسران اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو جوڈیشنل الائونس اور یوٹیلٹی الائونس مل رہا ہے۔ لیکن چھوٹے ملازمین اور کلرکو ں کو محروم رکھا گیا ہے جو کہ انتہائی زیادتی ہے۔ ہم بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ کچہری میں تعینات اور عدالتوں سے منسلک تمام ملازمین اور کلرکوں کو الائونسس دیے جائیں۔ ایپکا کے ڈویژنل صدر چوہدری مبشر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے کلرکوں کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ اور منظوری تک دامنے درمیں سخنیں کے ساتھ ہیں ۔ لہذا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر غور کرتے ہوئے اسے منظور کرے ۔ بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ایپکا 20مارچ کو راولپنڈی کچہری ، 27مارچ کو مری روڈ پر احتجاج کرے گی اور اگلے ماہ 12اپریل کو اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
ریلی