راولپنڈی کینٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ 11ٹرک سامان ضبط
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سٹیشن ہیڈ کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئر تنویر شہزاد کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی اور چکلالہ کینٹونمنٹ کے شعبہ انسداد تجاوزات نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ 22نمبر چونگی میں مشترکہ آپریشن کے دوران 100سے زائد ریڑھیوں اورتجاوزات کے دیگرسامان کے 11ٹرک قبضے میں لے لئے ہیں‘قبضے میں لی گئیں ریڑھیاں اور دیگر سامان بحق سرکار ضبط کر لیں گئیں ہیں ‘ضبط کی گئی ریڑھیاں توڑیں جائیں گی ‘تجاوزات کا سامان کسی صورت واپس نہیں کیا جائے گا ‘22نمبر چونگی میںتجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کو شہریوں نے سراہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سٹیشن ہیڈکمانڈر کی خصوصی ہدایات پر سٹیشن ہیڈکوارٹر کے اے کیو کرنل الفت رسول کی نگرانی میں راولپنڈی کینٹ کے ایڈیشنل سی ای او عمر معصوم ‘چکلالہ کینٹ کے ایڈیشنل سی ای او نوید نواز ‘چکلالہ کینٹ کے شعبہ انفورسمنٹ کے سپریٹنڈنٹ راجہ یاسر جنجوعہ ‘راولپنڈی کینٹ کے سپریٹنڈنٹ حسن جان ‘انسپکٹروں چوہدری نثاری ‘ملک افتخار ‘چوہدری بنارس پر مشتمل مشترکہ (صفحہ6 بقیہ31)
ٹیم نے راولپنڈی پولیس اور دونوں کینٹونمنٹس کے انسداد تجاوزات کے بھاری عملے کے ہمراہ 22نمبر چونگی چوک پر اچانک مشترکہ آپریشن کیا گیا ۔مشترکہ آپریشن کے دوارن 22نمبر چونگی چوک کے چاروں اطراف غیر قانونی طور پر لگائی گئی تقریبا 100سے زائد ریڑھیاں ‘تجاوزات کا دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ۔دونوں کینٹونمنٹس کے حکام نے راولپنڈی اورچکلالہ کینٹ کے تمام بازاروں اور اہم مقامات پر مارکیٹوں اور دوکانوں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اپنا اپنا سامان اپنی دوکانوں کی حدود میں رکھا جائے ‘سامان باہر ہونے کی صورت میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا ۔سٹیشن کمانڈر کی ہدایات پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ کے شعبہ انسداد تجاوزات اچانک کسی بھی بازار میں تجاوزات کے خلاف بھر پور مشترکہ آپریشن کر کے ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ 22نمبر چونگی بازار کے تاجروں ‘شہریوں اور زندگی کے ہرمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے22نمبر چونگی میں دونوں کینٹونمٹس کے مشترکہ آپریشن کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ مشترکہ آپریشنز وقفے وقفے سے جاری رہنے چاہیں تا کہ تجاوزات مافیا اپنے پنجے نہ گاڑ سکیں۔
تجاوزات