دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے رائیونڈ لاہور پولیس چیک پوسٹ پر خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ، دہشتگردی سے عوام سے لے کر اعلیٰ افسران تک کوئی محفوظ نہیں، ایک سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام متحدہوکر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیںعلامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی رائیونڈ لاہور پولیس چیک پوسٹ پر خود کش بم دھماکے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس ناک واقع پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے موقع پر علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ ضرب عضب اور آپریشن زد الفساد کے ہو تے ہو ئے دہشت گردی کے واقعات کارونما ہو نا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
علامہ عارف حسین واحدی