الیکشن میں مبینہ مداخلت‘ امر یکہ نے 19 روسی باشندوں اور 5 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر 19 روسی اشخاص اور 5 کمپنوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر پابندیاں عائد کی گئیں۔