پاکستان کی قومی جونیئر سنوکر ٹیم آج میانمار روانہ ہوگی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی قومی جونیئر سنوکر ٹیم آج جمعہ کو کراچی سے تھائی ائرویزکے ذریعے ینگون‘ میانمار روانہ ہوگی۔ جہاں وہ 19 ویں ایشیئن انڈر۔ 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ پاکستان کی ٹیم میں ورلڈ انڈر۔ 18 چیمپئن محمد نسیم اختر‘ محمد شہباز اور حارث طاہر شامل ہیں۔ جبکہ جاوید کریم منیجر اور نوید کپاڈیہ ریفری کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔