سری لنکا رواں ماہ پاکستان ویمن کیخلاف سیریز کی میزبانی کرے گا
کولمبو (آن لائن)سری لنکا رواں ماہ پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان 20 سے 31 مارچ تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تینوں میچز 20 مارچ، 22 مارچ اور 24 مارچ کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز کولمبو میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹااور آخری لیگ میچ آج کھیلا جائیگاکولمبو(این این آئی) تین ملکی ٹی 20 سیریز میں میں (آج) جمعہ کو میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو کے مقام پر مد مقابل ہونگی ۔