کامن ویلتھ گیمز 4سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہوں گی
لاہور(آئی این پی)کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہوں گی ۔کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم اور جونیئر ہاکی ٹیم کے مابین پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے جس سے دونوں ٹیموں کو فائدہ ہوگا۔عبدالستار عیدھی سٹیڈیم میں سینئر ہاکی ٹیم کا کیمپ جاری ہے جبکہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کا آغاز کردیا ہے اور بعد ازاں دونوں ٹیموں کے مابین پریکٹس میچز کا سلسلہ شروع ہوگا ۔پی ایچ ایف نے کامن ویلتھ گیمز کے لئے 18 رکنی قومی سینئر ہاکی ٹیم کا اعلان کیا ہوا ہے جس کا کپتان رضوان سینئر اور نائب کپتان عماد شکیل کو مقرر کیا گیا ہے ۔اعلان کردہ ٹیم میں عمران بٹ ،مظہر عباس ،ایم عرفان سینئر ،تعظیم الحسن ،مبشر علی ،فیصل قادر ،عماد شکیل بٹ ،توثیق ارشد ،تصور عباس، ابوبکر محمود ۔محمد عرفان جونیئر ،شفقت رسول ،دلبر ،عتیق ارشد ،علی شان ،ارسلان قادر ،ایم رضوان سینئر( کپتان)اور رانا سہیل شامل ہیں ۔جبکہ جونیئر ہاکی ٹیم کے ممکنہ 21 کھلاڑیوں میں وقار یونس ،عدیل رائو ،رضوان علی ،معین شکیل ،جنید منظور ،غصنفر علی ،عدیل لطیف ،ریحان بٹ،عمیر ستار ،شہباز خان ،اظفر حکیم ،نوید عالم ،امجد علی ،اویس ارشد ،رانا وحید ،احمد ندیم ،ایم الیاس ،وقار علی ،زاکر اللہ ،ایم ابراہیم اور رومن خان شامل ہیں جبکہ جونیئر ٹیم کی مینجمنٹ میں ٹیم مینجر قمر ابراہیم ،کامران اشرف (کوچ)اور عاصم عباسی ویڈیو اینالسٹ ہوں گے۔ جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں نے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ تربیتی کیمپ میں حصہ لینے کا آغاز کردیا ہے اور بعد ازاں ان کے ساتھ پریکٹس میچز کھیلیں گے ۔