نامعلوم افراد نے 25 سالہ نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کر دیا
لاہور (نامہ نگار)ساندہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 25سالہ نوجوان کو چھری سے وار کرکے موت کے گھات اتار دیا اور فرارہو گئے ہیں۔ ڈ یرہ غازی خان کا 25سالہ نوجوان راحیل سرور لاہور میں ساندہ کے علاقہ شبلی ٹائون میں شوارمے فروخت کرنے کو کا ئونٹر لگاتا تھا اوررات وہیں سو جاتا تھا۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے اسے پیچھے سے گردن کے قریب پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیااور فرار ہو گئے ۔زخمی راحیل سرور کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرادی ہے ۔پولیس نے مقتول کے والد صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔