فیروز والا:ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی سامان سے محروم
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی منڈیالی کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شفقت علی سے کار اور نقدی چھین لی فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے کوٹ پنڈی داس میں امانت علی سے دو لاکھ دس ہزار روپے نقدی موبائل چھین کر لے گئے مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر اور کونسلر عطیہ افتخار کی گائے چوری ہو گئی فیکٹری ایریا پولیس نے نصراللہ اعوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے چوروں نے اکرم کے گھر میں داخل ہوکر تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔