حماد پورٹ پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی شپ بوسل میں استقبالیہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حماد پورٹ پرپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ بوسل میںکل شام ایک استقبالیہ منعقد کیا گیا جو کہ دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش اور کانفرنس کا ایک حصہ تھا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اس موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ موجود تھے ۔قطر ایمیری نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہ بن حسن الصلاتی ،ایکواڈور کے دفاعی وزیر پیٹر یکوز یمبارنو قطر میں پاکستان کے سفیر شہزاد احمد اور قطر کی مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے ۔پاکستانی سفارتخانے کے ایک پریس بیان کے مطابق قطر میں موجود بہت سی ممتاز پاکستانی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے استقبالیہ نے شرکت کی۔