مستونگ‘ اوچ‘سبی‘ ڈیر ہ مراد جمالی: سرچ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک‘ 4گرفتار
کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک کردیا جبکہ 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا، سرچ آپریشن مستونگ، اوچ، سبی اور ڈیرہ مراد جمالی میں کیا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔