انٹرمیڈیٹ بورڈکراچی میں پرنسپل کی نشست پر ڈاکٹر معظم حیدر کامیاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرمیڈیٹ بورڈکراچی میں بورڈ آف گورنرز میں پرنسپل کی نشست پر الیکشن میں سپلا کے امیدوار ڈاکٹر معظم حیدر نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی کی ڈاکٹر معظم اور تمام اساتذہ و پرنسپل کو مبارکباددیتے ہوئے سرکاری ونجی کالجوں کے پرنسپلز کے بھرپور اعتماد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انٹر بورڈ