بلدیہ فیکٹری آتشزدگی واقعہ انتہا ئی خو فنا ک تھا ، ڈاکٹر ز
کراچی(وقائع نگار) انسدادہ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت پر عباسی اور جناح اسپتال کے مزید 8 ڈاکٹرز نے بیان ریکارڈ کر ادیا ۔ جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں مرکزی ملزم عبدالرحمن عرف بھولا ، زبیر عرف چریا اور دیگر کو پیش کیا گیا ۔ عدالت میں عباسی اور جناح اسپتا ل کے مزید 8 ڈاکٹرز نے اپنا بیان قلمبند کرایا ۔ بیان میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بلدیہ آتشزدگی کا واقعہ انتہائی خوف ناک تھا ۔ اسپتالوں میں لائی جانے والی لاشوں کی شناخت کرنا ممکن نہیں تھا ۔ ناقابل شناخت لاشوں کو ڈی این اے کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن بیشتر لاشوں کی شناخت کرنا ممکن نہ ہو سکا ۔ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ جل کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کا پورسٹ مارٹم بھی اس وقت ممکن نہیں ہو سکا تھا ۔ عدالت نے 21 مارچ کو مزید ڈاکٹر ز کو گواہی کے لیے طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ کیس میں اب تک 23 ڈاکٹرز اپنا بیان قلمبند کرا چکے ہیں ۔
بلدیہ فیکٹری آتشزدگی