کراچی میں حادثات‘ کمسن بچی سمیت 4 افراد ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک کے حادثات میں کمسن بچی سمیت چارافراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔ جب کہ ایک خاتون گھر کے باتھ روم میں پھسلنے کے سبب جان گنوا بیٹھی۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر سوسائٹی سینٹر کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے کمن بچی7 سالہ سائرہ دختر صاحب اللہ ہلاک اور ا س کی ماں 30سالہ رقیہ زخمی ہوگئی۔ یوسف پلازہ کے نزدیک تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان 24 سالہ دانیال ہلاک ہوگیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں سپر ہائی وے پر براق پمپ کے نزدیک تیز رفتار ٹرالرنے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک 50سالہ طفیل ہلاک اور دوسرا 45 سالہ تراب زخمی ہوگیا۔ سرجانی میں ناردرن بائی پاس پر عباس کٹ کے نزدیک باراتیوں کی بس الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ دستگیر سوسائٹی میں ایک خاتون 22سالہ رابعہ گھر کے باتھ روم میں پھسلنے سے گر کر ہلاک ہوگئی۔
حادثات/4ہلاک