حکومت ایرانی وزیر خارجہ کی پیشکش پر غور کرے، ابوالخیر زبیر
حیدرآباد( پ ر)ہم نے امریکی ناراضگی کے ڈرسے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو نامکمل چھوڑ کر نہ صرف ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچا یابلکہ اپنے پڑوسی ملک سے دوری پیدا کرلی۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے چاہ بہار بندرگاہ کے منصوبہ میں پاکستان کو بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے حکومت پاکستان کو اس پیشکش پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہئے۔ایرانی وزیر خارجہ کی پیشکش کو قبول کرنے سے ہمارے اقتصادی ، معاشی اور معاشرتی دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہو سکیں گے۔
ابوالخیر زبیر