گوجرخان وارڈنمبر6میں گلی میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی
گوجرخان (نامہ نگار) وارڈنمبر6میں گلی سے گزرنے والے گیس کے پائپ لیک ہونے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو1122کو دی گئی اس موقع پر ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورگلی میں آمدورفت کو بند کرادیا ریسکیو1122،محکمہ گیس اورچاند مبین بلدیہ کے اہلکار کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ریسکیو 1122کی امداد ٹیم نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا محکمہ گیس کے اہلکاروں نے گیس پائپ لائن کو مرمت کیا ۔