مسافروںکے روپ میںپانچ ڈاکو ڈرائیور کوباندھ کرنئی گاڑی لے اڑے
کلر سیداں(نامہ نگار)مسافروںکے روپ میں پانچ ڈاکوئوں نے نئی گاڑی چھین کرڈرائیور آزار بند سے باندھ کرپھینک گئے ،کلر سید اں کارہائشی مسعودعرف رانا اپنی گاڑی کیری ڈبہ ماڈل 2018رجسٹریشن نمبرRI 421میں بیٹھا مسافروں کاانتظار کررہاتھاکہ دونوجوان جوکشمیری زبان بول رہے تھے، آئے اور گاڑی میرامٹور کے لئے بک کی، مسافروں کے بہ قول انھوں نے وہاں سے ایک کتالاناہے۔ گاڑی جب تھوہا پہنچی تودومزید مسافرکھڑے تھے جن کے گھرسے کتا لانابتایاگیا، میرا گائوں کے قریب ایک ویرانے میں گاڑی پہنچی توایک مسافراورکھڑا تھا۔ جب وہ گاڑی میں بیٹھا تواس نے پسٹل نکال لیااور گاڑی ڈرائیور کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے کے ہاتھ پائوں باندھ دئیے۔ تین ملزمان گاڑی لے گئے جب کہ دوملزمان تین گھنٹے تک ڈرائیورکے قریب بیٹھے رہے۔ جب گاڑی لے جانیوالے ملزمان نے اپنے ساتھیوں کوفون کیا تب چوکیدارہ کرنے والے ملزمان وہاں سے ہٹے۔ ڈرائیور کے مطابق تمام ملزمان کو سامنے آنے پر پہچان سکتاہوں۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے درخواست لے لی ہے تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔