قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ 7ملزمان رنگے ہاتھوں گر فتار
سنجوال کینٹ (نامہ نگار)سی ائی اے سٹاف کے انچارج احمد خان کو اطلاع ملی کہ کچھ افراد ڈھوک فتح میں قمار بازی میں مصروف ہے پولیس نے ریٹ کر کے قمار بازی میں مصروف عرفان احمد محمد الہٰی ، عا قب شہزاد ولد نزاکت علی ،غلام محمد ولد حیات محمد ،محمد نفیس ولد فرمان الہٰی ، لیاقت علی ولد حیات محمد ، محمد اسماعیل ولد محمدصادق ، سید عالم ولد امیر عالم سکنائے بریارکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائوپر لگی رقم اور موبائل فون قبضہ میں لے کرتھانہ صدر اٹک پولیس نے ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔