ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا 200 روپے فی تولہ مہنگا
لاہور (آن لائن) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔ چوبیس قیراط سونا 200 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ہے۔ 56350 سے بڑھ کر 56550 فی تولہ ہو چکا ہے اور بائیس قیراط سونا بھی 200 روپے اضافہ ہونے کے بعد 1700 سے بڑھ کر 1900 فی تولہ ہو چکا ہے جبکہ چاندی کی قیمت ابھی تک برقرار ہے۔