راجہ اعجاز شہید کے قاتلوں کوقا نون کٹہرے میں لایا جائے گا، فخر سلطان راجہ
کھیوڑہ(نامہ نگار) تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ لِلہ میں آر پی او فخر سلطان راجہ نے تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں ڈی پی او جہلم حافظ عبدل غفار قیصرانی سمیت تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔اس مو قع پر سائلیں میں موجود کئی لوگوں نے تھانہ للہ کے ایس ایچ او ملک امیر کے خلاف شکا تیں کی۔تحصیل پریس کلب کے صدر اختر آرائیں نے پریس کلب کے سینئرر کن راجہ ا عجاز شہید جس کو کافی عرضہ قبل بے دردی سے جلا ل پور شریف کہ پہا ڑیوں میں شہید کیا گیا تھا اور ان کے قاتلوں کو آج تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے۔آر پی او سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔آر پی او فخر سلطان راجہ نے کہا کہ قاتلو ں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے۔انھوں نے ڈ ی پی او جہلم حافظ عبدل غفار قیصرانی کو ہدایات دی کہ فوری طور پر اپنے زیر نگرانی درندوں کو گرفتار کیا جائے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔عوام کی عزت نفس اور تحفظ کرنا ہماری اولین ترجیع ہے انھوں نے قومی رضاکار بابا سعید محمد کو پچاس ہزار انعام بھی دیا۔