ایل ڈی اے کارروائی میں 8 غیرقانونی رہائشی سکیموں کی تعمیرات مسمار
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز کے عملے نے چونیاں اور پتوکی ضلع قصور میں آٹھ غیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم ناجائز تعمیرات مسمار کر دیں۔ آپریشن کے دوران چونیاں بائی پاس کے قریب جمیل احمد رانا کی طرف سے بنائی جانے والی غیرقانونی ہاﺅسنگ سکیم‘ فخر ملت ہاﺅسنگ سکیم‘ الکرم سٹی‘ مقبول ماڈل سٹی اور پتوکی بائی پاس پتوکی میںواقع احمد گارڈن‘ پاک سٹی اور پتوکی ایونیو کی چاردیواریاں‘ سیوریج سسٹم‘ سڑکیں‘ دفاتر اور دیگر انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا۔