پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی نے کمپیوٹر آپریٹرز کی 13 پوسٹوں کو گریڈ 14 میں اپ گریڈ کر دیا
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ایریگیشن اینڈڈرینج اتھارٹی(پیڈا) نے کمپیوٹر آپریٹرز کی 13پوسٹوں کو گریڈ12سے گریڈ14میں اپ گریڈ کردیا ۔ نوٹیفکیشن پیڈا کی 53ویں بورڈمیٹنگ میں کئے جانیوالے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی خیل نے کمپیوٹر آپریٹرز کو مبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کمپیوٹر آپریٹرزاپنے دفتری فرائض دلجمعی اور خوش اسلوبی سے انجام دیں گے ۔