نئی مردم شماری، ضلع چکوال کے تین بڑے دیہات کا تعلق تحصیل تلہ گنگ سے
تلہ گنگ ( میاں محمد ملک ) ضلع چکوال میں آبادی کے لحاظ سے تین بڑے دیہات کا تعلق تحصیل تلہ گنگ سے ہے یہ انکشاف مردم شماری 2017 کے نتائج سے ہوا ہے تحصیل تلہ گنگ کا گائوں تھوہا محرم خان ضلع چکوال میں آبادی کے لحاظ سے سب سے ہے جس کی آبادی 29 ہزار564 ہے اور گھروں کی تعداد4801ہے اس گائوں کی چھوٹی آبادیاں (ڈھوکیں) بھی ان اعداد وشمار میں شامل ہیں دوسرے نمبرپر موضع ملکوال ہے جس کی آبادی 19019اورگھروں کی تعداد3082 ہے اور تیسرا بڑا گائوں ٹمن ہے جس کی آبادی 18956 اورگھروں کی تعداد 3218 ہے تحصیل کلر کہار کے گائوں بھون کی دیہی آبادی چوتھے نمبر پر ہے بھون کی آبادی 18822اور گھروں کی تعداد 3539ہے تحصیل چکوال کے گائوںڈھڈیال کی آبادی 17090 اور گھروں کی تعداد2971 ہے تحصیل لاوہ کے گائوں پچنند کی دیہی آبادی15121اور گھروں کی تعداد2570 ہے تحصیل تلہ گنگ کے گائوںملتان خورد کی آبادی 14686ہے اورگھروں کی تعداد 2722ہے تحصیل چکوال میں اوڈھروال چوکوڑہ کی آبادی 14566اور گھروں کی تعداد2620 ہے تحصیل لاوہ کے گائوں ڈھرنال کی آبادی 14015اور گھروں کی تعداد2601 ہے۔ مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق تحصیل تلہ گنگ کی کی آبادی 4 لاکھ1607 ہے اور گھروں کی تعداد 71750 ہے ، 3لاکھ37ہزار 752 افراد دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ 60ہزار 691گھر ہیں اور تلہ گنگ شہر کی آبادی63ہزار 855ہے اور تلہ گنگ شہر کے گھروں کی تعداد11059ہے جبکہ تحصیل لاوہ کی آبادی 1لاکھ25ہزار893ہے اور گھروں کی تعداد22596ہے جن میں سے 1 لاکھ 10ہزار266افراد دیہی علاقوں میں اور 19 ہزار 94گھر دیہی علاقے ہیں جبکہ لاوہ شہر کی دیہی آبادی15627ہے اور لاوہ شہر میں گھروں کی تعداد 2902ہے۔