ضمیر شیخ کے اہل خا نہ سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی تعزیت
کراچی ( لیڈی رپو رٹر ) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سینئر صحافی اور انگریزی روزنامہ دی نیشن کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ضمیر شیخ، روزنامہ نوائے وقت کی سینئر صحافی صوفیہ یزدانی کی خالہ اور روزنامہ جہان پاکستان کی سینئر صحافی زرنگین گھوٹالہ کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عافیہ موومنٹ پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلندفرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔