موٹر وے پولیس نے صوبائی وزیر کھیل کی کار کا اوور اسپیڈ پر چالان کر دیا
کراچی (خبر نگار) موٹر وے پولیس نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی گاڑی پراڈو نمبر 24541 کا اوور اسپیڈ پر چالان کر دیا۔ صوبائی وزیر کھیل کی گاڑی کا مورو کے قریب اوور اسپیڈ پر 750 روپے جرمانہ کا چالان کیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل کی گاڑی ان کے ڈرائیور ممتاز علی چلا رہے تھے۔